• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

محمود عباس مفاہمت  کیلئے حقیقی، موثر اور نتیجہ خیز اقدامات کریں، خالد مشعل

پیر 09-11-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
محمود عباس مفاہمت  کیلئے حقیقی، موثر اور نتیجہ خیز اقدامات کریں، خالد مشعل
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سابق سربراہ نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت  اور اتحاد کے حصول کیلئے حقیقی، موثر اور نتیجہ خیز اقدامات کریں۔

فلسطینی مرکز برائے پالیسی ریسرچ اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹر ویو میں  اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’  کے پولیٹیکل بیورو کے سابق سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کے حصول کے لیے تین اقدامات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی سے  سیاسی فیصلوں میں قومی شراکت  داری کی بنیاد پر اقدامات کو تیز کرنے، انتظامی اور سیاسی امور میں غزہ اور غرب اردن میں ایک ڈھانچہ تشکیل دینے پر زور دیاہے ۔

انہوں‌ نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے جب صیہونی  وزیر اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر مپ کےمتعصبانہ شدت پسندانہ اقدامات کو دیکھا تو ان کو احسان ہوگیا ہے کہ اتحاد ہی واحد راستہ ہے جو ہم کو بقا دے سکتا ہے اور وہ مفاہمت کی طرف پلٹے،  ہم ان کی مفاہمتی سوچ پران کے شکر گذارہیں مگر میں ان پر زور دیتا ہوں کہ وہ مفاہمت کا عمل جاری رکھیں۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ یہاں کئی رکاوٹیں  ہیں جو مفاہمت کےلیے مشکل پیدا کررہی ہیں۔ کچھ بیرونی ہیں  اور کچھ داخلی رکاوٹیں ہیں۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ فلسطینی جماعتوں پر متعدد خدشات ہیں۔ ان میں سیاسی طور پر متضاد دو پروگراموں ‘مزاحمت اور مذاکرات’ سے متعلق خوف شامل ہے۔ دوسرا خوف سیاسی فیصلے میں شراکت داری اور پوزیشن کے معاملے پر ہے۔ مگر اس حوالے سے تحریک فتح کی زیادہ ذمہ داریاں ہیں۔ یہ ایک ایسی تحریک ہے جو پہلے تنظیم ، اختیارات اور فیصلہ ساز اداروں میں موجود ہے۔

Tags: حماسخالد مشعلفلسطینی اتھارٹیمحمود عباس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.