مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے غزہ کی پٹی میں جاری ایک بیان میں کہا کہ "مسجد اقصیٰ سرخ لکیر” ہے جسے کسی صورت میں عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کا دفاع پوری فلسطینی قوم کی ذمہ داری ہے۔ تمام فلسطینی مزاحمتی قوتیں اور مجاھدین مسجدا قصیٰ کے دفاع کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غرب اردن کے مجاھدین دفاع قبلہ اول کے لیے اپنا راستہ خود بنائیں گے۔
خیال رہے کہ پچھلے چند ایام میں اسرائیلی فوجیوں اور یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول پریلغار میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ قابض فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کے کئی نمازی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فلسطینیوں پرحملوں میں اسرائیلی پولیس کے ساتھ یہودی انتہا پسند بھی ملوث ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
