اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے متعلقہ ممالک سے اسرائیلی جارحیت کو لگام دینے کا مطالبہ کیا ہے- حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مصر اور غزہ کی سرحد پر سرنگوں کو نشانہ بنانے کا مقصد فلسطینی شہریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنا ہے-
صہیونی خواہش ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی اس قدر شدید کر دی جائے کہ فلسطینیوں کو سانس لینا محال ہو جائے-انہوں نے کہا کہ اس جارحیت کے جو نتائج مرتب ہو رہے ہیں ان کا ذمہ دار اسرائیل ہے- انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو لگام دینے کیلئے مداخلت کریں-