(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) روسی اسلامی کونسل کو فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سمیت قابض ریاست کی جانب سے القدس کویہودیانے اور سازشی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
روسی قیاد ت کی دعوت پر ماسکو کے دوروزہ دورے پرآئے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے اعلیٰ اختیاراتی وفدجس میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری، بیرون ممالک تنظیمی امور کے ذمہ دار ڈاکٹر ماھر صلاح اور ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق پر مشتمل وفد نے اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں روس کی اسلامی کونسل کی قیادت سے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ملاقات کی، اس ملاقات میں روسی اسلامک کونسل کو قضیہ فلسطین کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا اور فلسطینی قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے کی جانے والی مساعی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔