• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 31 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

لبنانی اسپیکرپارلیمنٹ کا فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کے لیے تین نکاتی فارمولہ

اتوار 10-05-2015
in حماس
0
plf 3-point-formula
0
SHARES
0
VIEWS

لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے مندوب علی برکہ نے انکشاف کیا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکرنبیہ بری نے فلسطینی سیاسی جماعتوں ’حماس‘ اور تحریک ’فتح‘ کے درمیان مصالحت کے لیے تین نکاتی فارمولہ پیش کیا ہے جس پردونوں جماعتوں کی قیادت غور کررہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق علی برکہ نے بیروت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں حماس اور فتح کی قیادت میں ملاقات کااہتمام بھی لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کرایا تھا۔ انہوں نے دونوں جماعتوں کےدرمیان مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے اور تعطل کا شکار مفاہمتی نکات پرعمل درآمد کے لیے تین نکاتی فارمولہ پیش کیا ہے۔

علی برکہ کا کہنا تھا کہ مفاہمتی فارمولے میں مثبت تجاویز دی گئی ہیں جن پردونوں جماعتوں کی قیادت غور کررہی ہے تاہم انہوں نے ان تینوں نکات کی تفصیل بتانے سےگریز کیا اور کہا کہ ابھی چونکہ معاملات دونوں جماعتوں کے ہاں زیربحث ہیں اس لیے جب تک ان نکات پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک انہیں منظرعام پرنہیں لایا جاسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں علی برکہ کا کہنا تھا کہ تحریک فتح اورحماس کی قیادت کے درمیان ملاقات میں غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، قومی حکومت اور تنظیم آزادی فلسطین کی تشکیل نوپربات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بیروت میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابور مرزوق کی تحریک فتح کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عزام الاحمد کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری بھی موجود تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.