(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ لبنانی اخبار نے 1975ء کی جنگ کی یاد میں ایک کارٹون شائع کیا جس میں فلسطینیوں کو ‘کرونا’ وائرس سے تشبیہ دی گئی ہے، اس بدترین فعل پر اخبار کو پوری فلسطینی قوم سےمعافی مانگنا چاہئے۔
قابض صیہونی ریاست کےمظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک ‘حماس’ کے بیرون ملک شعبہ اطلاعات کے انچارج رافت مرہ نے غزہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لبنانی اخبار’الجمہوریہ’ میں فلسطینی قوم کے خلاف نفرت آمیز کارٹون کی اشاعت کو غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اخبار انتظامیہ اس قبیح فعل پر فی الفور فلسطینی قوم سے معافی مانگے۔
رافت مرہ نے لبنانی محکمہ اطلاعات کے عہدیداروں کو ایک احتجاجی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لبنانی اخبار نے فلسطینی قوم کو کی تاریخ، مزاحمت اور قضیہ فلسطین کا مذاق اڑایا ہے، اخبار الجمہوریہ نے’13 اپریل 1975ء کی جنگ کی یاد میں ایک کارٹون شائع کیا جس میں فلسطینیوں کو عالمی وباء ‘کورونا’ وائرس سے تشبیہ دی گئی ہے۔
وضح رہے کہ اخبار میں شائع ہونے والے کارٹون میں ایک طرف ایک فلسطینی کے چہرے کی شبیہ بنائی گئی ہے جس میں اس کے سرپر فلسطینی کوفیہ دکھایا گیا ہے۔ دوسرے کارٹون میں کورونا وائرس کی تصویر دکھائی گئی ہے