(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مصر سمیت بعض ممالک اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کامعاہد کرانے کی کوشش کررہے ہیں امید ہے جلد اہم پیشرفت کا اعلان کریں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کو دیے گئے انٹرویو میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور قیدیوں کے امور کے انچارج موسیٰ دو دین نے کہا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی کوششیں جاری ہیں جس میں مصر کی خدمات پیش پیش ہیں اس کے علاوہ ترکی، مصر، سویڈن اور جرمنی جبکہ بعض دوسرے عرب ممالک بھی شامل ہیں۔
حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ حماس فلسطینی اسیران کے معاملے میں کسی سستی کا مظاہرہ نہیں کرے گی تاہم اسرائیلی ریاست کی ہٹ دھرمی اور غیرلچک دار رویے کے باعث قیدیوں کی رہائی کا معاملہ التوا کا شکار ہے۔
انکا کہنا تھا کہ فی الحال قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی ہےلیکن امید ہے جلد اہم پیشرفت کا اعلان کیا جائیگا۔