(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن کا کہنا ہے کہ جماعت اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی ڈیل کو کامیاب بنانے کی کوشش کررہی ہے اور اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کےتبادلے کی ایک متوازن ڈیل چاہتی ہے تاہم اسرائیل کو اسیران کی ڈیل میں ناجائز فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیں گے۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے گزشتہ رورز فلسطینی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایاہے کہ حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے حوالے سے مُمکنہ ڈیل سے قبل اس کی شرائط اور اسیران کے ناموں کی تفصیل طے کرلی ہے ،قیادت اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی ڈیل کو کامیاب بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
نہوں نے کہا کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گذر رہے ہیں، بنیادی فارمولے کے تحت اسرائیلی زندانوں میں قید فلسیطنیوں کی رہائی کو یقینی بنانا حماس کی ترجیحات میں ہے۔