غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں متعین قطری سفیر محمد العمادی نے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محمد العمادی مغربی غزہ میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کے دفتر میں گئے۔
وہ گذشتہ شب غرب اردن سے بیت حانون گذرگاہ سے غزہ داخل ہوئے تھے۔ ان کےاس دورے کا مقصد قطر کی طرف اعلان کردہ امداد کی تقسیم ہے۔
فلسطینی حکومت نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کو آج جمعہ کو تنخواہیں ادا کری جائیں گی۔