• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 1 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قابض صہیونی نسل کشی پر فلسطینی عوام خاموش نہیں رہیں گے: حماس

اس بات کا واضح پیغام ہے کہ فلسطینی عوام قابض اسرائیل کی نسل کشی اور توسیع پسندانہ قبضے کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

بدھ 01-10-2025
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
  اتھارٹی، میونسپلٹی رُکن پر حملہ آورعناصرکو فوری گرفتارکرے، حماس
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ بیت لحم کے قریب الخضر کے مقام پر ہونے والی گاڑی سے کچلنے کی کارروائی اس بات کا واضح پیغام ہے کہ فلسطینی عوام قابض اسرائیل کی نسل کشی اور توسیع پسندانہ قبضے کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

جنوبی بیت لحم کی بلدیہ الخضر کے چوراہے پر ایک فلسطینی مجاہد نے گاڑی چڑھا کر کارروائی کی جس میں تین صہیونی آبادکار زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد قابض فوج نے فائرنگ کر کے مزاحمتی نوجوان کو شہید کر دیا۔

فلسطینی وزارت ِصحت کو عام شہری امور کی اتھارٹی کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت بتیس سالہ مہدی محمد عواد دیریہ کے نام سے کی گئی ہے جو بیت لحم کے جنوب میں قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بنا۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی ہمارے مزاحمتی عوام کے اس عزم کو دہراتی ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے بڑھتے ہوئے جرائم پر کبھی خاموش نہیں رہیں گے۔ غزہ میں جاری نسل کشی، قتل، گرفتاریوں، جلاوطنی اور گھروں کی مسماری نے ثابت کر دیا ہے کہ صہیونی دشمن ہر جگہ ہمارے وجود کو نشانہ بنا رہا ہے اور اس کے جواب میں مزاحمت ہی واحد راستہ ہے۔

حماس نے شہید مہدی دیریہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پاکیزہ خون آزادی کی اس راہ کو مزید روشن کرے گا جس سے ہم کبھی نہیں ہٹیں گے۔ شہدا کی قربانیاں ہی واپسی اور قابض اسرائیل کی شکست کی ضمانت ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بڑھتی ہوئی مزاحمتی کارروائیاں ایک کھلا پیغام ہیں کہ فلسطینی عوام قابض اسرائیل کی نسل کشی اور بستیاں بسانے کی پالیسی کے مقابلے میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھیں گے اور غاصب صہیونی دشمن کی درندگی بالآخر اسی کے لیے خوف اور عذاب بن کر لوٹے گی۔

Tags: اسرائیلحماسصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینیمزاحمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.