(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج نےقانون ساز انتخابات کے امیدواروں میں شامل حماس کے صدر حسن الورديان کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیااور املاک کو بری طرح نقصان پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے جنوب میں بیت المقدس میں قانون ساز انتخابات کے امیدواروں میں شامل 67 سالہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے صدر حسن الورديان کو گرفتار کرلیا۔
اسرائیلی فورسز نےحسن الورديان کو مقبوضہ بیت المقدس میں ان کے گھر پرچھاپہ مار کارروائی کر تے ہو ئے گھر میں موجود اہل خانہ کو ہراساں کیا جبکہ املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے حسن الورديان کوحراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ حسن الورديان تحریک حماس کے سینئر رہنما اور جماعت کے صدر ہیں جنہوں نےفلسطینی کی آزادی کی جدوجہد کی پاداش میں اسرائیلی جیلوں میں صعوبتوں اور تکلیفوں کا 10 سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا ہے۔