• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف یورپ اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ کرے:حماس

منگل 19-01-2016
in حماس
0
Iziat Sharak
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے یورپی یونین کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تیار کی جانے والی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے تاہم حماس کا کہنا ہے کہ مصنوعات کاجزوی بائیکاٹ کافی نہیں۔ یورپ صہیونی ریاست کا مکمل طورپر بائیکاٹ کرے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپ کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیل کے غیرقانونی کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات پر بائیکاٹ کا ٹیگ لگانا مثبت سمت میں اہم قدم ہے مگر صہیونی ریاست کے مظالم، فلسطینیوں کےخلاف صہیونی ریاست کے جنگی جرائم اور فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی یہودی کالونیوں کے قیام میں یہ ر د عمل کافی نہیں ہے۔

حماس رہنما کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ممبرممالک انسانی حقوق کے پرچارک کرتے ہیں۔ اس لیے انصاف اور حریت کی اقدار کی پاسداری کرنے والے یورپ کو فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خود کو غیر جانب دار رکھنے کے بجائے صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کو بے نقاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کی طرف سے ہم ایسے جاندار فیصلے کے منتظر ہیں جس میں فلسطینیوں کی سیاسی بلیک میلنگ کے بجائے ان کی حمایت پرمبنی اقدامات کیے جائیں۔ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں قراردادیں منظور کی جائیں اور ان قراردادوں پران کئ روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے ۔

حماس کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پرعائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور فلسطین میں یہودی بستیوں کےقیام کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف یورپ اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ کرے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.