• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی مزاحمت نے اسرائیل کا ناقابل تسخیر ہونے کا نظریہ خاک میں ملا دیا:الزھار

جمعہ 09-10-2015
in حماس
0
Hamas Resistance
0
SHARES
1
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام ، حماس اور مزاحمتی تحریکوں نے کم وسائل کے باوجود صہیونی ریاست کے ناقابل تسخیر ہونے کے قومی سلامتی کے نظریے کو خاک میں ملا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ جنگوں کے اثرات ونتائج کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الزھارنے کہا کہ فلسطینی تحریک مزاحمت کے پاس دشمن کو شکست دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ سنہ 2008 ، سنہ 2012 ، اور 2014 ء میں غزہ کی پٹی پر دشمن کی مسلط کردہ جنگوں میں فلسطینی مزاحمت نے اپنی طاقت کا لوہا منوا لیا ہے۔

ڈاکٹر الزھار کا کہنا تھا کہ صہیونی دشمن ملک کا اپنے ناقابل تسخیر ہونے کا دعویٰ محض کھوکھلا ہے۔ صہیونی حکومتوں اور فوج کے دعوے محض نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔ حقیقی معنوں میں صہیونی ریاست اندر سے شکست خوردہ اور بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا فلسطینی تحریک مزاحمت نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنی دفاعی اور جنگی صلاحیت کو ماضی کی نسبت بہت بہتر کیا ہے۔ سنہ 2006 ء اور سنہ 2014 ء میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی دفاعی صلاحیت کا تقابل کیاجائے تو زمین وآسمان کا فرق دکھائی دیتا ہے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ اسرائیل تمام تر طاقت اور رعونت کے باوجود فلسطینی عوام کے جذبہ آزادی اور مزاحمت کو ختم نہیں کرسکتا ہے۔ فلسطینی قوم شوق شہادت اور جذبہ آزادی سے سرشار قوم ہے اور بزدل دشمن اس ہتھیار سے یکسر محروم ہے۔ فلسطینی قوم نے ماضی میں بھ دشمن کو ہرگام پر شکست سے دوچار کیا ہے اور مستقبل میں بھی فلسطینی مزاحمت ہی فتح مند ہوگی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.