اسرائیل میں ایک فوجی عدالت نے حماس کے ٹکٹ پر فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن منتخب ہونے والے رہنما حسن یوسف کو ڈھائی سال قید اور چھے ہزار شیکل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ حسن یوسف کو سزا عوفر کی ایک فوجی
عدالت نے سنائی۔
حسن یوسف کے اہل خانہ نے خبر رساں ادارے ‘قدس پریس’ کو بتایا کہ وہ گزشتہ 15 مہینوں سے انتظامی نظر بندی میں تھے۔ ان پر اس بلاجواز اسیری کی مدت میں نہ کوئی فرد جرم عاید کی گئی اور نہ ہی ان پر کوئی مقدمہ قائم کیا گیا، تاہم صہیونی فوجی عدالت نے انہیں فرضی جرم کی پاداش میں قید کی سزا سنا دی۔
حسن یوسف مختلف وقفوں سے زندگی کے 13 برس اسرائیلی جیلوں میں گزار چکے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین