(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک غزہ میں قید صیہونی فوجیوں کی رہائی ممکن نہیں ہے ، فوجی طاقت کے ذریعے فوجیوں کی بازیابی نہیں کی جاسکتی ۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ "غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے قبضے میں موجود صیہونی فوجیوں کو حاصل کرنے کا واحد اور حقیقی راستہ قیدیوں کے تبادلے کامعاہدہ ہے جس کے بغیر اسرائیل غزہ سے اپنے فوجی حاصل نہیں کرسکتا ۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے قبضے میں اسرائیل کے دو فوجی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ فوجی نہیں ہے غلطی سے سرحد پار کرکے غزہ میں داخل ہوا تاہم حماس کا کہنا ہے کہ دونوں اسرائیلی فوجی ہیں جن کو فلسطینیوں کے خلاف 2014 میں 50 روزہ دہشتگردانہ حملے کرتے ہوئے گرفتارکرلیا تھا ۔