• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی قوم کی قربانیوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی گردن کاٹ دی جائے گی: حماس

ہفتہ 26-01-2019
in حماس, خاص خبریں
0
فلسطینی قوم کی قربانیوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی گردن کاٹ دی جائے گی: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ ہماری جدو جہد صرف غزہ کے عوام کے لیے نہیں بلکہ پورے فلسطین کی آزادی اور تمام فلسطینیوں کے حقوق کے حصول کے لیے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کے حقوق اور قربانیوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی گردن کاٹ دی جائے گی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الاقصیٰ ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صالح العاروری نے کہا کہ غزہ کے عوام کو کسی لالچ کے ذریعے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے نہیں روکا جاسکتا اور نہ ہی فلسطینی قوم کسی قسم کی بلیک میلنگ کا شکار ہوگی۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاھو کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی قوم کی قربانیوں کے خلاف جارحیت کرنے اور بری نظر سے دیکھنے والوں کی گردن توڑ دی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ ایام میں طے پانے والی جنگ بندی میں غزہ میں مظاہرے روکنے کی شرط شامل نہیں تھی۔ ان مظاہروں کا مقصد حق واپسی کے لیے آواز بلند کرنا اور غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی ظالمانہ ناکہ بندی کو ختم کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر غزہ میں احتجاج روکنا بھی جنگ بندی مفاہمت میں شامل ہوتا تو ہم اس کی پاسداری کرتے مگر غزہ میں جنگ بندی کا غزہ میں جاری حق واپسی مظاہروں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

حماس رہنما نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کو سیاسی فیصلہ قرار دیا جاتا ہے مگر حقیقت میں غزہ کی پٹی میں صیہونیوں پر لگائی جانے والی کاری ضربوں نے دشمن کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کیا ہے۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں صالح العاروری نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اپنی اپنی جگہ پر مزاحمت کا سلسلہ اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فلسطینیوں کی مزاحمت کمزور ہوئی اور نہ ہی ماند پڑی ہے۔ فلسطینی عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہرسطح پر جدو جہد کے لیے پرعزم ہیں۔

Tags: احتجاجاسرائیلالاقصیبلیک میلنگپیغامجارحیتحماسغزہفلسطینقربانیمزاحمتنتین یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.