اسرائیلی حکام نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن اور اسلامی تحریک مزاحمت ‘‘حماس’’ کے رہ نما محمد الطل کو اٹھارہ ماہ(ڈیڑھ سال) کی انتظامی حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا ہے۔
محمد الطل کا تعلق مغربی کنارے کے قدیم شہر الخلیل سے ہے جہاں سے انہیں قابض فوج نے ڈیڑھ سال قبل حراست میں لیا تھا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کی جانب سے جاری ایک بیان میں اڑتالیس سالہ محمد الطل کی رہائی کی تصدیق کی گئی ہے۔ فلسطینی رہ نما کو صحرائے نقب کی جیل میں رکھا گیا تھا، جہاں وہ18 دسمبر 2010ء کے بعد سے مسلسل انتظامی حراست میں تھے۔
ادھر الخلیل شہر میں الظاہریہ کے مقام پرمحمد الطل کے اہل خانہ کی جانب سے بھی ان کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین