اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ فلسطینی جماعتوں کے مطالبات ماننے کے سوا اسرائیل کے پاس اور کوئی چارہ نہیں ہے-
اسرائیلی حکومت مغوی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی میں ناکام ہو گئی ہے- اس نے گیلاد شالیت کی رہائی کیلئے طاقت کے تمام تر ذرائع استعمال کر لیے ہیں- اس نے غزہ کی ناکہ بندی محصور، فلسطینیوں پرآتش و آہن کی بارش کی لیکن وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی –قیدیوں کے تبادلے کے لیے اسرائیل کو فلسطینی جماعتوں کے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے جو فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کی سب سے بڑی فتح ہے- انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل مکمل ہونے کے متعلق کوئی بھی بات چیت قبل از وقت ہے البتہ اس معا ملے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے- اسماعیل رضوان نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا وقت قریب آگیا ہے-