• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 10 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی تھارٹی الاقصی ٹی وی کی نشریات کی راہ میں رکاوٹ بن گئی

پیر 30-11-2015
in حماس
0
AlAqsa Channel
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں عارضی انتظامی کنٹرول کی ذمہ دار فلسطینی اتھارٹی نے حقائق قوم کے سامنے پیش کرنے والے ابلاغی اداروں کا گلا گھونٹںے کی پالیسی پرعمل جاری رکھا ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی الاقصیٰ نیوز چینل کی مغربی کنارے میں نشریات مہیا کرنے کی راہ میں دانستہ طورپر رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے مغربی کنارے میں الاقصیٰ ٹی وی چینل کی نشریاتی روکنے پرفلسطینی اتھارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق "حماس” کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ملک میں نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے۔ الاقصیٰ ٹی وی چینل کی غرب اردن میں نشریات کی اجازت دینے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا صہیونی ریاست کے سنگین جرائم کی پردہ پوشی کی حمایت کے مترادف ہے۔

ترجمان نے فلسطینی قومی حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے الاقصٰی چینل کی غرب اردن میں نشریات بحال کرانے کا حکم دیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ غرب اردن میں کسی قومی نشریاتی ادارے کی نشریات پرپابندی عائد کرنا اور اس پابندی کو برقرار رکھنا قوم کے ساتھ دشمنی اور ایک نہایت خطرناک رحجان ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے نومبر کے اوائل میں اسرائیل کے دباؤ پر غرب اردن میں الاقصیٰ ٹی وی چینل کی نشریات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد غرب اردن کے عوام کو اس چینل کی نشریات سے محروم کردیا گیا۔ چینل کی انتظامیہ غرب اردن میں نشریات کی بحالی کے کوشاں ہے مگر فلسطینی اتھارٹی کے متعلقہ عہدیدار اس میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.