(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی امریکی وفد کے دورہ اسرائیل جو گوریان ائیرپورٹ سے ابوظہبی پر پہلی کمرشل پرواز کے طور پراترا، اس عمل کو فلسطینی عوام کی پشت پر خنجر کا وار قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اسرائیلی امریکی وفد کے دورہ ابوظہبی کے حوالے سے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل سے دوستی پر امارات اسرار کررہا ہے اور غلطی پر شرمندگی کی بجائے اس کی تائید کررہا ہے جبکہ ابوظہبی کا یہ اقدام تاریخ کے پہیے کو گھما نہیں سکتا اور لوگ اس غاصب کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے امارات کا اس اسرائیلی امریکی وفد کا استقبال ثابت کرتا ہے کہ وہ انکے حکم کی تعمیل پر مامور ہوچکا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ امارات و اسرائیل میں دوستی عرب سلامتی کے خلاف عمل ہے اور اس سے مسائل گھٹیں گے نہیں بلکہ مزید بڑھیں گےاور جس کافائدہ صرف اور صرف اسرائیل کو پہنچے گا۔
اس دورے کے خلاف دیگرفلسطینی تنظیموں نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی وفد کا استقبال اس بات پر دلیل ہے کہ فلسطینی خون کا ناحق سودا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی امریکی وفد کا دورہ براستہ سعودی عربیہ خیانت کی سلسلہ وار کڑی ہے۔