• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 21 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی تحریک آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا:حماس

ہفتہ 26-03-2016
in حماس
0
0Pala0787
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینی تحریک آزادی اور مزاحمت کو دہشت گردی قرار دینے کی مذموم کوشش کی تھی۔ حماس کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو فلسطینی تحریک آزادی کو دہشت گردی سے جوڑ کر دنیا کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیتن یاھو فلسطینی تحریک آزادی کو دہشت گردی کی لعنت سے جوڑ کر دنیا کو گمراہ کرنے کی بھونڈی کوشش کررہے ہیں۔ دنیا جانتی ہے کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ آزادی کی تحریک ہے اور دنیا اسرائیلی وزیراعظم کی باتوں میں آْکر اسے دہشت گردی قرار نہیں دے سکتی۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ نیتن یاھو فلسطینی تحریک آزادی کے حوالے سے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش میں کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں۔

سامی ابوزھری کا کہنا تھا کہ اسرائیل خود دنیا بھر میں دہشت گردی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے امن پسند دنیا صہیونی وزیراعظم کی باتوں میں نہیں آئے گی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں فلسطینی تحریک مزاحمت اور تحریک آزادی کو عالمی دہشت گردی کا حصہ قرار دینے کی مذموم کوشش کی تھی جس پر فلسطینی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.