(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے ترجمان کا کہنا ہےکہ فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں کا اڈیٹر پرحملے کا واقعہ قاہرہ کے مکالمے کی مثبت فضا سے ہم آہنگ نہیں، جس میں آزادیوں کے تحفظ پر اتفاق کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شہر قلقیلیہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ایڈیٹر عبد الناصر الرابی پر حملے کی مذمت کرتےہوئے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہےکہ قاہرہ میں ہونے والے کامیاب مکالمے کے بعد اس قسم کے واقعات تشویش کا باعث ہیں اور آزادی کےتقاضوں کو مجروح کرتے ہیں ۔
حازم قاسم نےمزیدکہا کہ ایڈیٹر الرابی کو زدوکوب کرنے کا واقعہ تمام پہلوؤں سے عوام کی جائزآزادی کو سلب کرنے کے برابر ہے۔