• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی اپنے حقوق کے حصول اور دیرینہ مطالبات کے لیے متحد ہیں: اسماعیل ھنیہ

پیر 01-04-2019
in حماس, خاص خبریں
0
فلسطینی اپنے حقوق کے حصول اور دیرینہ مطالبات کے لیے متحد ہیں:  اسماعیل ھنیہ
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ میں 30 مارچ کو ’’یوم الارض‘‘ ملین مارچ میں فلسطینی قوم نے یکجہتی کا مثالی ثبوت پیش کر کے دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی اپنے حقوق کے حصول اور دیرینہ مطالبات کے لیے متحد ہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے ملین مارچ کے شرکاء پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی حبیب المصری کی تعزیت کے لیے بیت حانون میں لگائے گئے کیمپ میں  اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے ھنیہ نے کہا کہ ’’یوم الارض‘‘ کے موقع پر اندرون اور بیرون ملک فلسطینیوں نے یک آواز ہو کرصیہونی دشمن کو پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم آزادی سے کم کسی قیمت پر راضی نہیں ہوں گے۔

انہوں نےکہا کہ غزہ میں تیس مارچ کے ملین مارچ کے موقع پر جہاں قومی یکجہتی کا ثبوت دیا وہیں یہ ثابت کیا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کے لیے ہرطرح کی قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہونے والے بڑے بڑے واقعات القدس اور پورے فلسطین کی نصرت کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ غزہ کے عوام کی طرف سے القدس اور پورے فلسطین کی نیابت کی ذمہ داری انجام دی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں لاکھوں فلسطینیوں نے 43 ویں یوم الارض کے موقع پر ملین مارچ کیا جس میں لاکھوں فلسطینی شہریوں نے حصہ لیا تھا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

Tags: اسرائیلاسماعیل ھنیہالقدستعزیتحقوقحماسصیہونیغزہفائرنگفلسطینکیمپمارچمطالباتمظاہرینیوم الارض
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.