(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے بہت سے مسائل کو انتخابات کے بعد حل کیا جانا تھا مگر الیکشن ملتوی کرکے اداروں تشکیل نو اور دیگر حل طلب مسائل کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
الاقصیٰ ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹر ویو میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں انتخابات کو منسوخ کرنے کو افسوسناک اور فلسطین کے مستقبل کیلئے خطرناک قراردیا ہے ، انھوں نے کہا کہ صدر عباس کی جانب سے انتخابات کی منسوخی سے فلسطینی قوم کو ایک بہت بڑے خلا میں دھکیل دیا گیا ہےا س اعلان کے نتیجے میںفلسطینی علاقے کو خالی کردیا گیا ہےجو تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کا التوا انہیں منسوخ کرنے اور فلسطینی قوم سے اس کا سیاسی حق غصب کرنے کے مترادف ہے، حماس کو القدس میں انتخابات کےانعقاد پر کوئی اختلاف نہیں بلکہ اختلاف اس بات پر ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے الیکشن ملتوی کرکے قابض دشمن کو خوش کیا ہے۔