(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اپنے امیدواران کی حمایت کیلئے خصوصی اقدامات کرے یہ امر قابل قبول نہیں ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن موسیٰ محمد ابو مرزوق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فلسطینی انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس نہیں چاہتی کہ فلسطینی انتخابات میں کسی قسم کا تعطل آئے ، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات میں فلسطینی امیدوار آزادانہ اور خودمختارانہ انداز میں شرکت کریں اور مقبوضہ بیت المقدس کے افراد کو بھی انتخابت میں حق رائے دہی کامکمل حق دیا جائے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں انتخابات تین مراحل میں ہوں گے جس میں سے پہلا مرحلہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا ہوگا جو 22 مئی کو ہوگا ، صدارتی انتخابات 31 جولائی کو ہوگا اور قومی رابطہ کونسل کے انتخابات 31 اگست کو منعقد کئے جائیں گے۔