اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے واضح الفاظ میں اس کی تردید کی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں سے حماس سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو رہا کردیا گیاہے ،
علاوہ ازیں حماس نے سلام فیاض کے اس بیان کو بھی بے بنیاد قرار دیا ہے کہ کچھ سیاسی قیدی رہا کردیئے گئے ہیں – حماس کے مطابق سلام فیاض کا یہ دعوی بالکل بے بنیاد ہے کہ عدالتوں نے جو فیصلے قیدیوں کی رہائی کے کئے تھے ان پر عمل درآمد ہوچکا ہے- حماس نے اپنے بیان میں ان قیدیوں کے نام شامل کئے ہیں جن کے بارے میں عدالتوں نے حکم دے دیا ہے کہ انہیں رہا کردیا جائے لیکن فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی محکمے کے لوگ انہیں رہاکرنے کے لئے تیار نہیں ہیں- بیان میں مزید کہاگیاہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی ملیشیا نے گرفتاریوں کا جو سلسلہ شروع کررکھاہے وہ بے بنیاد ہے نیز یہ کہ سیکورٹی ملیشیا ،جنگل کے قانون پر یقین رکھتی ہے –