مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے حماس کے حامیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حماس کے ساتھ مفاہمت کی دعویدار فتح کے زیر انتظام فورسز نے رام اللہ اور نابلس سے مزید حماس کے مزید چار کارکنوں کو اغوا جبکہ متعدد کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی نام نہاد پری وینٹو فورسز نے رام اللہ سے دو بھائیوں قاسم اور لوط کو طمون محلے سے اغوا کیا۔ یہ دونوں اٹھارہ اکتوبر کو حماس اور اسرائیل کے مابین ہونے والے ’’تبادلہ اسیران معاہدے‘‘کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی کے بھائی ہیں۔
دوسری جانب اتھارٹی کی انٹیلی جنس تنظیم کے اہلکاروں نے دورا کے علاقے سے عیسی ابو ھاشم کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں اس سے قبل بھی متعدد بار اغوا کیا جا چکا ہے۔
نابلس میں پری وینٹو فورسز نے علاقے کے کئی نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ان نوجوانوں میں محمود ملیطات، صھیب حننی اور عبدالعزیز حج محمد شامل ہیں۔