• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی اتھارٹی اسیران کے معاملے میں مسلسل کوتاہی کی مرتکب ہورہی ہے:حماس

جمعرات 18-06-2015
in حماس
0
plf prisnor-matter
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے فلسطینی اتھارٹی اور اس کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اختیار کردہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی فلسطینی اسیران کے معاملے میں مسلسل غلطیوں کا ارتکاب کرتی چلی آ رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ایک جانب اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے معاملے میں مجرمانہ غفلت کا شکار ہے اور دوسری جانب غرب اردن میں اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی ادارے سیاسی کارکنوں کو مسلسل گرفتار رکھ کر بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز عباس ملیشیا کی جانب سے حماس کے کارکنوں کو صرف اس لیے سیکیورٹی مراکز میں طلب کیا کہ انہوں نے اسرائیل سے رہائی پانے والے فلسطینیوں کے استقبال کا پروگرام ترتیب دیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کا یہ طرز عمل صہیونیت نوازی ہے۔ اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والوں کا استقبال ہمارا حق ہے اور فلسطینی اتھارٹی ہمیں اس حق سے محروم نہیں کرسکتی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز طوباس شہرمیں تین فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے استقبالیہ کیمپ میں تحریک فتح کے پرچم لہرانے کی اجازت دی گئی مگرحماس کے پرچم لہرانے سے منع کردیا گیا۔ عباس ملیشیا کی یہ دوغلی پالیسی قابل مذمت ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے میں کوتاہی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ عالمی سطح پر فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کہیں بھی فلسطینی اسیران کے حق میں کوئی سرگرمی دکھائی نہیں دیتی۔ دوسری اسرائیل فلسطینی قیدیوں پراپنے بدترین مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ کئی فلسطینی قیدی اس وقت بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن فلسطینی اتھارٹی ان کے حوالے سے مسلسل مجرمانہ ٖغفلت کا مظاہرہ کرہی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.