مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حسام بدران نے اپنے ایک بیان میں مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کےہاتھوں سیاسی کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ غرب اردن میں سیاسی کارکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی سازش کے پس پردہ صہیونی ریاست کا ہاتھ ہے مگر اس مذموم مقصد کےلیے فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے حماس رہ نما نادر صوافطہ کی عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتاری اور جیل میں ان پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عباس ملیشیا اپنے شہریوں کو دشمن اور دشمن کو دوست بنانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔
حماس کے ترجمان نے فلسطینی اتھارٹی سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ غرب اردن میں سیاسی کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈائون بند کرے اور دشمن کی مفت میں خدمت کی پالیسی سے باز آئے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں عباس ملیشیا نے حماس رہ نما بدر صوافطہ کو حراست میں لیا اور ان پر جیل میں وحشیانہ تشدد کیا گیا۔ انہیں عباس ملیشیا پہلے بھی گرفتار کرچکی ہے اور وہ اسرائیل کی جیل میں بھی تیرہ سال قید کاٹ چکے ہیں۔