(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے، صیہونی فوج جس طرح نہتے فلسطینوں کو قتل کررہی ہے اس کا ردعمل انتہائی خطرناک ہوگا۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام ناقابل قبول ہے اسرائیلی دہشتگردی کے باعث پیدا ہونے والے تمام ترتنائج کی ذمہ داری براہ راست قابض صیہونی ریاست پر عائد ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مزاحمتی مقامات کو نشانہ بنانے کی آڑ میں شہری آبادیوں پر جارحیت کی گئی ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ حماس صیہونی ریاست کو نہتے فلسطینیوں کا خون بہانے اور غزہ کو ان کے تجربات کا اکھاڑہ ہرگزنہیں بننے دی گی