• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلاح ابو ماریا کا قتل خون خوار صہیونی فوج کی درندگی کا مظہر ہے:ھنیہ

ہفتہ 25-07-2015
in حماس
0
plf abu-maria
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں معمر فلسطینی فلاح ابو ماریا کی شہادت کو قابض فوج کی خونخواریت اور درندگی کا مظہرقرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے شہید ابو ماریہ کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابو ماریا کی شہادت صہیونی فوج کی بدترین درندگی ہے اور صہیونیوں کو اس بے گناہ قتل کا خمیازہ بھگتا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث صہیونی دشمن نے سفاکیت اور درندگی کی تمام حدیں پھلانگ دی ہیں تاہم شہید ابو ماریا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اوردشمن کو ان کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔

خیال رہے کہ قابض صہیونی فوجیوں نے 53 سالہ ابوماریا کو مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں بیت امر کے مقام پران کے گھرمیں گھس کربغیر کسی مزاحمتی کارروائی کے گولیاں مار کرشہید کردیا تھا۔ کارروائی کے دوران ابو ماریا کے دو بیٹے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ایک کو زخمی حالت میں صہیونی فوج گرفتار کرکے ساتھ لے گئی تھی۔

درایں اثناء اسماعیل ھنیہ نے اسرائیل کی جیل سے رہائی پانے والے حماس رہ نما عبدالخالق النتشہ کو رہائی پرمبارک باد پیش کی ہے۔ ھنیہ نے عبدالخالق النتشہ کوٹیلیفون کیا اور انہیں اسرائیلی جیل سے رہائی پرمبارک باد پیش کی۔ خیال رہے کہ عبدالخالق النتشہ مغربی کنارے میں حماس کے سرکردہ رہنمائوں میں سے ایک ہیں۔ انہیں صہیونی فوج نے اڑھائی سال قبل حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں 28 ماہ تک بغیر کسی قسم کا مقدمہ چلائے مسلسل 28 ماہ تک انتظامی قید میں رکھا گیا۔

عبدالخالق النتشہ مجموعی طورپر 10 بار اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتارہوئے اور 18 سال تک صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل رہے۔ سنہ 1991 ء میں قابض اسرائیل نے انہیں جنوبی لبنان کی طرف بے دخل کردیا تھا۔ سنہ 2002 ء میں اس وقت کے اسرائیلی وزیراعظم ارئیل شیرون کے حکم پران کا مکان بھی مسمار کیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.