• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غیرملکی دورے کے بعد حماس کا پارلیمانی وفد غزہ واپس

منگل 01-01-2019
in حماس
0
غیرملکی دورے کے بعد حماس کا پارلیمانی وفد غزہ واپس
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے ارکان پرمشتمل وفد طویل  بیرونی دورے کی تکمیل کے بعد غزہ واپس پہنچ گیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے ارکان پر مشتمل وفد نے تین ہفتے قبل پانچ ممالک کا دورہ شروع کیا تھا۔ حماس کے غیرملکی وفد کا دورہ کرنے والے ارکان کی قیادت جماعت کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار کر رہے تھے۔

حماس کا پارلیمانی وفد پانچ ملکی طویل دورہ مکمل کرنے کے بعد گذشتہ روز مصر سے ہوتے ہوئے رفح گذرگاہ سے غزہ داخل ہوا۔

بیرون ملک دورے پر آئے حماس کے پارلیمانی بلاک کے وفد میں مروان ابو راس، مشیر المصری، محمد فرج الغول  شامل تھے۔

حماس کے پارلیمانی وفد نے بیرون ملک دورے کے دوران  مصر، ایران، ترکی، لبنان اور جنوبی افریقا کا دورہ کیا اور ان ملکوں کی قیادت سے ملاقات کی۔ جماعت کے ارکان پارلیمان نے بیرون ملک دورے کے دوران ان ملکوں کی پارلیمان سے بھی خطاب کیا۔

Tags: ایرانپارلیمانیترکیجنوبی افریقاحماسدورہغزہغیرملکیلبنانمصر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.