• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 29 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غیرملکی امداد فلسطینی اتھارٹی نے لوٹ لی، عوام محروم ہو چکے: بردویل

جمعہ 05-06-2015
in حماس
0
plf stole-money
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نےبیرون ملک سے غزہ کی پٹی کی تعمیرنو کی مد میں ملنے والی امداد فلسطینی اتھارٹی کے اللے تللوں پر خرچ کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غیرملکی امداد رام اللہ اتھارٹی نے لوٹ لی ہے ،دوسری جانب غزہ کی پٹی کے مستحق عوام کے منہ سے آخری لقمہ تک چھین لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے رکن پارلیمنٹ اور جماعت کے ترجمان ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیرون ملک سے غزہ کی پٹی کی تعمیرنو کے لیے ملنے والی امداد فلسطینی اتھارٹی کے اللے تللوں پرخرچ کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں بدترین معاشی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

ترجمان نے حال ہی میں پارلیمنٹ کی جانب سے جاری اس رپورٹ کو درست قراردیا جس میں کہا گیاہے کہ فلسطینی اتھارٹی بدترین مالی بدعنوانی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر بردویل کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فلسطینی اتھارٹی قومی خزانے کوذاتی مقاصد کے لیے دریغ استعمال کررہی ہے مگرستم یہ ہے کہ غزہ کی پٹی کی تعمیرنو کے لیے باہرسے آنے والی امداد بھی رام اللہ ہی میں غائب کردی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اس وقت سیاسی انتقام کے فوبیا کا شکار ہے اور سیاسی انتقام کی بنیاد پرغزہ کی تعمیر نو کا عمل پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام الناس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ فلسطینی اتھارٹی کا احتساب کریں جس نے بیرون ملک سے ملنے والی امداد تک ہڑپ کرلی ہے۔

حماس رہ نما نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے جاری کردہ فنڈز کو ان کے مستحقین تک پہنچانے کے لیے بھی کرادار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے دو ملین سے زائد لوگ اس وقت بدترین معاشی بحران اور اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ غزہ کے عوام کی مشکلا میں اضافے میں دیگرقوتوں کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل براہ راست ذمہ داری ہیں ۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.