• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 1 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غیرمسلح ریاست پریقین نہیں رکھتے، فلسطینیوں کا دفاع کاحق حاصل ہوگا:المصری

منگل 14-04-2015
in حماس
0
plf unarmed
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے مرکزی رہ نما مشیر المصری نے کہا ہے کہ اسرائیل یہ بات بھول جائے کہ مستقبل میں وجود میں آنے والی فلسطینی ریاست اپنے دفاع سے غافل ہوگی۔ ہم ایسی ریاست کے تصورکو قبول نہیں کرتے جس کے پاس اپنے دفاع کے لیے اسلحہ نہ ہو

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں فلسطینی یوم اسیران کی مناسبت سے منعقدہ خواتین کی ایک ریلی سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیر منقسم بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنائیں گے۔ مشرقی بیت المقدس سے پہلے مغربی بیت المقدس فلسطینی ریاست کا دارالخلافہ ہوگا۔

حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ ہم صہیونی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں کے متولی ہیں۔ جیلوں میں صہیونی درندوں کے تشدد سے شہید ہونے والے 200 فلسطینیوں کے بھی متولی ہیں اور 1500 مریض قیدیوں کی سرپرستی بھی ہمارا فرض ہے۔ فلسطینی اسیران جلد رہائی کی خوش خبری سنیں گے۔

مشیر المصری نے فلسطینی اتھارٹی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی اسیران کے حقوق کا معاملہ عالمی فورمز پراٹھائیں تاکہ صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو آزاد کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں منعقدہ خواتین ریلی میں سیکڑوں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے حماس کے پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی اسیران کی تصاویر کے ساتھ ان کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.