• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کو الگ ریاست بنانے کا تصور کسی قیمت پرقبول نہیں کریں گے:ھنیہ

منگل 18-08-2015
in حماس
0
plf separate-state
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے مرکزی رہ نما اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطین کا چپہ چپہ قوم اور حماس کے لیے مقدس ہے۔ غزہ کی پٹی کو ایک آزاد علاقہ قرار دینے اور باقی فلسطینی کو نظرانداز کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔ جو لوگ اس طرح کے منفی خیالات رکھتے ہیں ان کا فلسطینی قوم سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔ حماس پر یہ الزام عاید کرنا کہ وہ غزہ کو ایک الگ مملکت بنانے کا سوچ رہی ہے جھوٹ کا پلندہ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مردوں، ہماری عورتوں، ہمارے مجاھدین، ہمارے بچوں اور بوڑھوں سب کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم فلسطین کی آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ فلسطین کا ایک ایک چپہ دشمن سے آزاد کرائیں گے چاہے اس میں کتنا طویل وقت اور کتنی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو آزاد تسلیم کرکے باقی فلسطین کو چھوڑ دینا فلسطینی قوم کی لازوال قربانیوں اور ان کے خون کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ اور فراڈ ہو۔ ہم بیت المقدس، مغربی کنارے اور فلسطین کے تمام شہروں کو پنجہ یہود سے آزاد کرائیں گے۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پورے فلسطین کا صرف 2 فی صد ہے۔ کیا کوئی عقل مند یہ تصور کرسکتا ہے کہ وہ پورے فلسطین کا صرف دو فیصد قبول کرلے اور 98 فی صد ایک غاصب دشمن کے حوالے کردے جو ایک اینچ کا بھی حق دار نہیں ہے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی قوم کی آزادی کی جدو جہد منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ غزہ کی پٹی آزادی کا بیس کیمپ ہے، جہاں سے دشمن پر راکٹ داغے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام کی مشکلات کی وجہ سے یہ ڈھونگ نہ رچایا جائے کہ حماس غزہ کو فلسطین سے الگ کرکے اسے ایک خود مختار علاقہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ ہم پورے فلسطین کی آزادی تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس مسجد اقصیٰ کے پنجہ یہود سے آزادی اور ارض فلسطین کی آزادی کے لیے مسلح جہاد پریقین رکھتی ہے اور جہاد اس وقت تک جاری رہے گا جب تک فلسطینیوں کو ان کے تمام سلب کیے گئے حقوق مل نہیں جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین بندوق سے آزاد ہوگا، مذاکرات سے نہیں۔ اگر فلسطینیوں کی مزاحمت نہ ہوتی تو اسرائیل غزہ کی پٹی سے انخلاء نہ کرتا۔ مغربی کنارے میں جاری فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ فلسطینی قوم زندہ اور بیدار ہے اور آزادی کے لیے قربانیاں دینے کے جذبے سے سرشار ہے۔

قبل ازیں انہوں نے اسرائیلی جیل میں قید بھوک ہڑتالی فلسطینی کی تشویشناک حالت پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھوک ہڑتالی قید محمد علان کی زندگی کو نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔ انہوں نے عالمی برادری سے تمام فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا۔


بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.