مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹرسامی ابوزھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملے”حماقت” ہیں اور جارحیت کے نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی پر فضائی حملے اسرائیل کو مہنگے پڑسکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان ایک جنگ بندی معاہدہ موجود ہے لیکن اسرائیل باربار اس کی کھلی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ غزہ کی پٹی پرباربار حملے کرکے دشمن آگ سے کھیل رہا ہے۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں کئی مقامات پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا تھا تاہم بمباری سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
