• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ پر اسرائیل دہشتگردی پھر شروع: وحشیانہ حملوں میں 320 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی

صیہونی بمباری نے خانیونس، رفح، بیت حانون، غزہ سٹی اور جبالیا کے علاقوں کو شدید متاثر کیا، جہاں بےگھر افراد کے خیمے بھی نشانہ بنے

منگل 18-03-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیل دہشتگردی پھر شروع: وحشیانہ حملوں میں 320 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی
0
SHARES
5
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ ختم کر دیا۔ پیر اور منگل کی درمیانہ شب سے اب تک صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری شروع کی، جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، کم سے کم 320 فلسطینی شہید اور سینکڑوں افراد زخمی ہو گئےجس میں اکثریت بچوں کی ہے۔

اس دوران، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے اعلان کیا گیا کہ جنگ دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم اور وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف بھرپور کارروائی دوبارہ شروع کرے۔

امریکی حکومت نے بھی اس صورتحال پر ردعمل دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے ان حملوں کے سلسلے میں امریکہ سے مشاورت کی تھی۔

ادھر، حماس نے نیتن یاہو اور اس کی انتہا پسند حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں اور قیدیوں کو نامعلوم انجام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ حماس نے ثالث ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو معاہدے کی خلاف ورزی کا مکمل ذمے دار ٹھہرائیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے اعلان کیا کہ ان کی فوج نے جنگ دوبارہ شروع کر دی ہے اور وہ اس وقت تک حملے جاری رکھیں گے جب تک تمام قیدی رہا نہیں ہو جاتے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو جہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔

حالیہ حملوں کے نتیجے میں غزہ کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق شہداء کی تعداد 220 تک پہنچ چکی ہے۔ صیہونی بمباری نے خانیونس، رفح، بیت حانون، غزہ سٹی اور جبالیا کے علاقوں کو شدید متاثر کیا، جہاں بےگھر افراد کے خیمے بھی نشانہ بنے۔

غزہ کی حکومتی میڈیا آفس کے مطابق، صیہونی حملوں کے نتیجے میں صرف منگل کی صبح ہونے والے حملوں میں کم از کم 200 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہداء کی حتمی تعداد کا تعین ابھی باقی ہے، جب کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Tags: اسرائیلیجنگحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.