(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غز میں قرنطینہ میں موجود دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد محصور شہر میں عالمی وباء سے متاثرین کی تعداد 17 ہوگئی۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ غزہ کے سرحدی علاقے رفح میں قائم کردہ قرنطینہ میں موجود دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
انھوں نےبتایا کہ یہاں ادویات کی کمی ہے جس کےباعث وباء کے پھیلاؤ کی صورت میں اس پر قابو پانا مشکل ہوگا،انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کرونا کی بیماری کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی ہدایات پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔