(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مصری وفد بیت حانون گذرگاہ سے غزہ پہنچا جہاں وفد نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے لیے ہونے والی کوششوں پر بھی بات چیت کو آگے بڑھایا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مصری انٹیلی جنس حکام پر مشتمل ایک وفد مقبوضہ فلسطینی علاقہ بیت حانون گذرگاہ سے جواب صہیونی ریاست کے زیرکنٹرول ہے غزہ کی پٹی پہنچا جہاں اس نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی قیادت کے ساتھ ملاقات کی اور غزہ کی موجودہ صورت حال سمیت قابض ریاست کے ساتھ کشیدگی روکنے پر بات چیت کی ۔
اطلاعات کے مطابق غزہ میں ہونے والا مصری اعلی حکام کے وفد کا یہ دورہ جو کہ حماس کی قیادت کے ساتھ غزہ کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے کیا گیا تھا جس کے بعدمصری وفد چند گھنٹے غزہ میں رکا اور پھر وہاں سے واپس چلا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی رواں سال ستمبر میں مصری وفد نے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا تھاتاہم اس وقت غزہ کی پٹی کی سرحد پر قابض صہیونیوں اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان کشیدگی پائی جا رہی تھی۔