• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں اسیران سے یکجہتی کے لیے ملین مارچ

ہفتہ 08-10-2011
in حماس
0
plf gaza_march
0
SHARES
0
VIEWS

plf gaza_march

فلسطین کےایک بڑے شہرغزہ کی پٹی میں صہیونی جیلوں میں زیرحراست اپنے پیاروں سے اظہار یکجہتی کے لیے لاکھوں کی تعداد میں افراد نے سڑکوں پرنکل کر قابض صہیونی حکومت کےخلاف احتجاج کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز جمعہ کے اجتماعات کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کی اپیل پر لاکھوں کی تعداد میں شہریوں نے شہر کے شمالی حصے میں جمع ہو کر قابض اسرائیل کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔

 

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، حماس کے پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینیوں کی رہائی اور ان کے تمام جائزحقوق انہیں فراہم کرنےکے مطالبات درج تھے۔
اس موقع پرلاکھوں افراد نے یہ عہد کیا کہ وہ مجاہدین کے ساتھ مل کر اسرائیل کے مزید فوجیوں کو گرفتار کریں گے اور انہیں جنگی قیدی بنائیں گے تاکہ ان کے بدلے میں فلسطینی اسیران کی رہائی ممکن بنائی جا سکے۔ مظاہرین نے اسرائیلی حکومت کے خلاف اور فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے شدید نعرے بازی بھی کی۔
احتجاجی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل اپنے معصوم شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنے پر اسرائیل پر شدید نکتہ چینی کی۔ مقررین نےعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔
جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے پارلیمانی رہنما اور دیگر مقررین نے کہا کہ تمام اسیران کی رہائی ان کی اولین ترجیح ہے۔ وہ اس وقت تک فلسطین کو آزاد نہیں سمجھتے جب تک اسرائیلی جیلوں سے آخری فلسطینی قیدی کو رہا نہیں کر لیا جاتا۔ مظاہرین میں خواتین اور بچوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد شریک تھے۔
خیال رہے کہاسرائیلی جیلوں میں پابند سلال آٹھ ہزار فلسطینی اسیران گذشتہ گیارہ روز سے اپنےبنیادی حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کیے ہوئے ہیں۔ بھوک ہڑتالی قیدیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے فلسطینی بھی مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.