• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ: صیہونی فوج پر اسنائپر کی فائرنگ اور اینٹی ٹینک میزائل سے حملے کی مکمل تفصیلات جاری

مزاحمت کاروں نے پہلے ان پر اینٹی ٹینک میزائل فائر کیا، جو اپنے ہدف کو نشانہ نہ بنا سکا، تاہم اسی دوران اسنائپر کی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہو گئے

جمعہ 25-04-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: القسام بریگیڈ کا صیہونی فوج پر حملہ، ایک فوجی ہلاک، 5  زخمی
0
SHARES
233
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) شمالی غزہ کی سرحدی بفر زون میں ایک مسلح کارروائی کے دوران غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کا ایک فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ حملہ اس وقت ہوا جب صیہونی فوجی ایک آپریشنل مشن کے لیے ٹینک سے اترے اور کھلے میں آ گئے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ واقعہ بیت حانون کے قریب "انتظامی محور” کے علاقے میں پیش آیا، جہاں فوجی – جن میں سے بیشتر ریزرو آرمرڈ کور سے تعلق رکھتے تھے – گشت پر مامور تھے۔ مزاحمت کاروں نے پہلے ان پر اینٹی ٹینک میزائل فائر کیا، جو اپنے ہدف کو نشانہ نہ بنا سکا، تاہم اسی دوران اسنائپر کی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ تیسرے کی حالت درمیانی بتائی گئی ہے۔

یہ حملہ اسی علاقے میں ہوا جہاں گزشتہ ہفتے کے روز ایک اور صیہونی فوجی "غالب نصاصره” ہلاک ہوا تھا۔ تازہ حملہ اسی مقام سے چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک اور فوجی چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔ یہ علاقہ کئی ماہ سے غیر قانونی صیہونی فوج کے قبضے میں ہے اور اسے حالیہ دنوں میں زیرِ تسلط نہیں لایا گیا۔

صیہونی فوج اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا آج کا حملہ اسی گروپ کی کارروائی ہے جس نے ہفتے کے روز کا حملہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ حملے کے بعد فوج اس گروہ کو ختم کرنے میں ناکام رہی تھی، جس کے بعد امکان ہے کہ وہی گروہ دوبارہ اسی مقام پر لوٹا ہے۔

واقعے کے بعد غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے شمالی غزہ میں شدید فضائی بمباری اور توپ خانے سے گولہ باری کی۔ صیہونی ذرائع کے مطابق، اس کارروائی میں کم از کم 40 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی چینل 7 کے مطابق، غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی فوج کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 849 ہو چکی ہے۔

Tags: اسرائیلیاینٹی ٹینکصیہونیغزہفلسطینیمزاحمت کار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.