(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عراق میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے قدس فورس کے سربراہ کی یاد میں غزہ میں ایک تعزیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ‘حماس’ ، اسلامی جہاد اور دیگر فلسطینی مزاحتمی تنظیموں کے اراکین اور رہنماؤں نے بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں فلسطینی تنظیموں کے زیراہتمام ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی شہید کی یاد میں ایک تعزیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،شہید قاسم سلیمانی کے تصاویرغزہ یادگار پارکے جنازہ گاہ میں رکھی گی (یاد گار پارک ان گمنام شہیدوں کی نماز جنازہ کیلئے مختص ہے جو صیہونی ریاست سے لڑتے ہوئے شہید ہوتے ہیں ) اور ان کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ۔
واضح رہے کہ جمعہ کی صبح امریکی فوج نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد ملیشیا کے سربراہ ابومہدی المہندس سمیت کئی دوسرے جنگجوکمانڈروں کو شہید کردیا تھا۔