• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 18 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ آپ کا منتظر ہے: خالد مشعل کا ایردوان کو ٹیلی فون

ہفتہ 15-12-2012
in حماس
0
plf erdogen1
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں غزہ آنے کی دعوت دی۔ ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے ترکی میں موجود نمائندے نے بتایا

خالد مشعل نے ایردوان کو ٹیلی فون کیا۔ انہوں نے ایردوان کو اپنے دورہ غزہ اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

خالد مشعل اور ترک وزیراعظم نے فلسطینی تنظیموں کے مابین مفاہمت اور اس راہ میں حائل رکاوٹوں کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترکی میں موجود ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کے مطابق حماس کے سربراہ نے ایردوان کو فون کیا اور فلسطینی معاملات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

دونوں لیڈروں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے دوران ایردوان نے فلسطینی مفاہمت کے عمل میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ فلسطین کی تمام جماعتیں جماعتی اور انفرادی تمام اختلافات بھلا کر قومی مسائل کے حل کے جدوجہد کریں۔

مرکز کے نمائندے نے بتایا کہ خالد مشعل نے غزہ کے اسرائیلی محاصرے اور مسئلہ فلسطین پر ترکی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چودہ تا اکیس نومبر غزہ پر آٹھ روزہ اسرائیلی بمباری کے بعد حماس اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے کے کردار ادا کرنے پر بھی ترکی کی کاوشوں کو سراہا۔

فلسطینی رہنما خالد مشعل نے دوران گفتگو رجب طیب ایردوان کو کہا کہ فلسطینی بالخصوص اہل غزہ ان کے دورہ غزہ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ رجب طیب ایردوان گزشتہ کچھ عرصے میں متعدد بار غزہ کے دورہ کرنے کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.