• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غرب اردن میں مکانات کی مسماری فلسطینیوں کو مزاحمت نہیں روک سکتی: حماس

جمعہ 19-04-2019
in حماس
0
غرب اردن میں مکانات کی مسماری فلسطینیوں کو مزاحمت نہیں روک سکتی: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے باور کرایا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری فلسطینیوں کو صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمت سے باز نہیں کرسکتی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری صیہونیوں کی مجرمانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ فلسطینی شہری اپنی جانوں پر کھیل کر آزادی کی جدو جہد کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کرنا، شہداء کے جسد خاکی کو ان کے ورثاء کے حوالے نہ کرنا اور فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنا مقامی شہریوں کو دباؤ میں لانے کے مجرمانہ اور مکروہ حربے ہیں۔ بہادر فلسطینی قوم اس طرح کے حربوں اور انتقامی کارروائیوں سے خوف زدہ ہو کر مزاحمت ترک نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمتی رہنما الشیخ عمر البرغوثی کے مکان کو بلڈوزر کی مدد سے مسمار کر دیا۔ حماس نے البرغوثی خاندان کی بہادری، جانثاری اور ان کی 30سال سے اسرائیلی دشمن کے خلاف مزاحمت کو خراج تحسین پیش کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دشمن فلسطینی مزاحمت کاروں کے گھروں کی مسماری کے ذریعے فرضی اور خیالی کامیابیوں کے دعوے کر رہا ہے مگر وہ فلسطینی قوم کو اس کے حق خود ارادیت سے اس طرح کے حربوں سے محروم نہیں کر سکتا۔

Tags: آزادیاسرائیلالبرغوثیانتقامیبہادرجانثاریجدو جہدخوف زدہشہیدصیہونیفلسطینقوممجرمانہمزاحمتیمسمار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.