• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غرب اردن میں مزاحمت اسرائیل کی بربادی تک جاری رہے گی:ابو مرزوق

جمعہ 24-07-2015
in حماس
0
plf abu marzouq
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے مرکزی رہ نما اور جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کی صہیونی فوج کے خلاف جاری مزاحمت ظلم کے خلاف مظلوم کا فطری رد عمل ہے اوریہ تحریک صہیونی ریاست کے مظالم کے خاتمے اور سلب شدہ حقوق کے حصول تک جاری رہے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ”فیس بک” پرپوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست کے مظالم اور فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینیوں کو مزاحمت کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کاحق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صبح وشام صہیونی فوج کا مقابلہ کرنے والے فلسطینی پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ وہ اپنے حق کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔ ان کی جدو جہد صہیونی ریاست کی تباہی اور بربادی تک جاری رہے گی۔ حماس اور پوری قوم کو فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں پر فخر ہے۔

ابو مرزوق نے مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسرائیلی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تعاون اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عباس ملیشیا قوم کے ہیروز کے خلاف مظالم میں اسرائیل کا آلہ کار بن چکی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.