انہوں نے کہا کہ حماس جمہوری روایات کی امین جماعت ہے جو زیرزمین کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی۔ مغربی کنارے میں حماس کا کوئی خفیہ سیل موجود نہیں ہے۔ برطانوی اخبار نے جھوٹی خبر شائع کرکے اپنی ساکھ کو مجروح کیا ہے۔ عزت رشق کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بے بنیاد اور من گھڑت خبریں عموماً صہیونیوں کی جانب سے پھیلائی جاتی ہیں تاکہ فلسطنیوں کے درمیان مفاہمت کے لیے جاری مساعی کو سبوتاژ کیا جا سکے۔ عزت رشق کے بہ قول برطانوی اخبار نے یہ افواہ ایک ایسے وقت میں چھوڑی ہے جب حماس اور فتح سمیت دیگر فلسطینی سیاسی جماعتیں مفاہمتی معاہدے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ یہ ایک افواہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پھیلائی گئی ہے جس کا مقصد مفاہمت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے۔ حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت فتح سمیت تمام فلسطینی گروپوں کے ساتھ دیرپا مفاہمت کی خواہاں ہے اوراس مقصد کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔