• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غاصب صہونیوں کے خلاف تحریک انتفاضہ میں ابھی تک سارے پتے استعمال نہیں کیے گئے:ھنیہ

پیر 30-11-2015
in حماس
0
Haniya Intifada
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی سیاسی اور عسکری قیادت فلسطینی عوام کی تحریک انتفاضہ سے سخت خوف زدہ ہے۔ صہیونی حکام نے خود ہی اعتراف کرلیا ہے کہ فلسطینی تحریک انتفاضہ بہت طویل ہوگی۔ اس لیے تحریک انتفاضہ کی روک تھام کے لیے فوجی طاقت کے ساتھ ساتھ دیگر آپشنز پربھی غور کیا جانا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی علماء کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اگر صہیونی ریاست کے پاس فلسطینی تحریک انتفاضہ کچلنے کے لیے متبادل آپشن موجود ہیں تو دشمن کو یہ ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ فلسطینی قوم نے بھی ابھی تک تحریک انتفاضہ کے تمام پتے استعمال نہیں کیے ہیں۔ فلسطینیوں کےپاس بھی مزید متبادل راستے اور آپشنز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انتفاضہ القدس نےالقدس اور وطن عزیز کی آزادی کے میدان میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ آنے والے دنوں میں فلسطینی قوم مزید اہداف بھی حاصل کرے گی۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی تحریک انتفاضہ کے ثمرات سے قوم مستفید ہو رہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نہتے فلسطینی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ اور منظم ریاستی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں مگر تحریک انتفاضہ میں فلسطینیوں کی قربانیوں سے قبلہ اوّل کی تقسیم کی گھناؤنی صہیونی سازشیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔ اس کے علاہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی توسیع پسندی کے منہ زور طوفان کے سامنے بھی اس تحریک نے بند باندھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم امن بقائے باہمی کے اصول پر یقین رکھتی ہے مگر غاصبوں کے لیے وطن عزیز میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ تحریک انتفاضہ نے فلسطینی قوم کو ایک قابض قوم میں مدغم کرنے کے امریکی ۔ صہیونی منصوبے کو بھی خاک میں ملا دیا ہے۔

اس کے علاوہ تحریک انتفاضہ القدس نے مسئلہ فلسطین کو علاقائی اور عالمی فورمز میں ایک بارپھر زندہ کردیا ہے۔ عالم اسلام کے علاوہ عالمی برادری میں بھی فلسطینیوں کے حقوق کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

جان کیری کا دورہ

اسماعیل ھنیہ نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے دورہ فلسطین اور اسرائیل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ جان کیری کا موجودہ دورہ فلسطین میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کے نام پر کیا گیا مگر در پردہ اس دورے کا مقصد صہیونی ریاست کو سپورٹ کرنا تھا۔ امریکا نے ہمیشہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی منظم ریاستی دہشت گردی کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے تحریک انتفاضہ القدس کو دہشت گردی کی تحریک قرار دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف آسمانی مذاہب کی تعلیمات سے نابلند ہیں بلکہ عالمی قوانین سے بھی بے بہرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جان کیری کے کہنے سے فلسطینی قوم دہشت گرد بن سکتے ہیں اور نہ تحریک انتفاضہ سے پیچھے ہٹیں گے۔ فلسطینی قوم مجاھدین اور علماء کی قوم نے جس نے ہر دور میں ظالم اور غاصب دشمن کے خلاف پوری جرات اور بہادری سے اپنی تحریک جاری رکھی ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں علماء کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ علمائے امت نے قبلہ اوّل کی آزادی اور فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کے لیے ہمیشہ پوری جرات کے ساتھ آواز بلند کی۔ انہوں نے علماء پر زور دیا کہ وہ عالم اسلام میں فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغاصب صہونیوں کے خلاف تحریک انتفاضہ میں ابھی تک سارے پتے استعمال نہیں کیے گئے:ھنیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.