• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عرب ممالک سے دوستی ،اسرائیل کی ڈوبتی نیا کو نہیں بچا سکتی: یحییٰ السنوار

پیر 18-02-2019
in حماس, خاص خبریں
0
عرب ممالک سے دوستی ،اسرائیل کی ڈوبتی نیا کو نہیں بچا سکتی:  یحییٰ السنوار
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے غزہ کی پٹی میں سیاسی شعبے کے سربراہ یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن کا زوال ناگزیر ہے اور عرب ممالک کی طرف سے اس کے ساتھ دوستی کی پنگیں بڑھانے کی دوڑ صہیونیوں کی ڈوبتی کشتی کو نہیں بچا سکتی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’’اسرائیل سے دوستی خیانت‘‘ کے عنوان سے سوشل میڈیا پر جاری مہم کا جواب دیتے ہوئے السنوار نے کہا کہ غاصب دشمن اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ بعض عرب ملکوں کے ساتھ قربت پیدا کرکے خود کو تباہی سے بچا لے گا۔ صیہونی دشمن کا زوال قریب ہے۔

ادھر حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے مسلمہ امہ کے شرفاء پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کے خلاف جاری سوشل میڈیا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کو عالم اسلام کی طرف سے معاونت کے ساتھ فلسطینی مزاحمت کو بھی مادی، سیاسی اورثقافتی مدد کی ضروت ہے۔

ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ مزاحمت فلسطینی تنظیموں ہی کا نہیں بلکہ پوری قوم کا دشمن کے غاصبانہ تسلط سے آزادی کا ذریعہ ہے۔ فلسطینی قوم مزاحمت ہی کے ذریعے وطن کو آزاد کرانے اور مقدسات کو دشمن کے ناپاک پنجوں سے نجات دلانے میں کامیاب ہوں گے۔

Tags: اسرائیلحماسدوستیڈوبتیزوالصیہونیعالم اسلامعرب ممالکغزہفلسطینقربتکشتیمزاحمتمیڈیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.