(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں ہونے والے احتجاج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام نے صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
قطر اور بحرین کی جانب سے قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کےبعد عرب ممالک میں ہونے والے وسیع پیمانے پر ہونے والے احتجاج پر اپنے ردعمل میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں ہونے والے اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہروں نے ثابت کردیا ہے کہ ان کے حکمرانوں کی جانب سے قابض ریاست کے ساتھ کئے گئے امن معاہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے ان ممالک کے عوام نے ان نام نہاد معاہدوں کو یکسر مستردکردیا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ عوام ان معاہدوں کو منسوخ کرنے کی پوری اہلیت رکھتی ہے ۔
انھو ں نے کہا کہ عرب عوام مسئلہ فلسطین کو بنیادی مسئلہ اور قابض صیہورنی ریاست کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں ، حازم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ نام نہاد امن معاہدے کرنےو الے ممالک کے سربراہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے کہ آپ اپنے عوام کی خواہشات کو بھی دھیان میں رکھیں ۔