• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عرب بنک نے قطری گرانٹ قبول کرنے سے انکار کر دیا: ابو مرزوق

اتوار 29-06-2014
in حماس
0
plf bank
0
SHARES
0
VIEWS

 اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ قطر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں جاری کردہ امدادی رقم عرب بنک نے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث یہ رقم غزہ نہیں پہنچ سکی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "فیس بک” پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ ایک ماہ سے حل طلب ہے۔ اس عرصے میں حماس کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے ہر سطح پر رابطوں کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم عرب بنک کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے جس نے قطری گرانٹ وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ابو مرزوق کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ذی شعور انسان جنگ زدہ شہریوں کو تنخواہوں اور بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔ انہون نے استفسار کیا کہ جب بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جاری نہ کی جائیں تو قومی اداروں کو کیسے متحد رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے قومی حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی کے اپنے وعدے پورے کرے۔

ابو مرزوق نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور قومی حکومت قطری گرانٹ کے حصول کے حوالے سے باہمی صلاح مشورہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے مسائل مل کر حل کرنے کے بجائے بیرونی اشاروں پر کام کرنا قومی مفادات کے خلاف ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں قومی حکومت کی تشکیل کے بعد غزہ کی پٹی میں سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے دور حکومت کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی نہیں ہوسکی ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے انہیں تنخواہیں دینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد قطر نے خصوصی اعانت کے تحت غزہ کے سابق ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.